: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
میرٹھ،14مارچ(ایجنسی) جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ ملک مخالف نعروں سے نہ تو ملک ٹوٹتا ہے ہے اور نہ ہی ٹوٹے گا . اتر پردیش کے میرٹھ ضلع کے رسول پور گاؤں میں اتوار کو ایک پروگرام میں آئے فاروق عبداللہ نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں جے این یو واقعہ کو لے کر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ
کشمیر میں اس طرح کی نعرے بازی عام ہے. انہوں نے کہا کہ ملک مخالف نعروں سے نہ تو ملک ٹوٹتا ہے اور نہ ہی ٹوٹے گا. جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے الیکشن سے پہلے نوجوانوں کو روزگار دلاے جانے کی بات کہی تھی. لیکن دو سال گزر گئے ابھی تک نوجوانوں کو روزگار نہیں ملا ہے. یہی نہیں بیرون ملک میں جمع کالا دھن بھی ابھی تک واپس ملک میں نہیں آیا ہے.